خلاصہ
- تہران: (دنیا نیوز) ایرانی وزیر خارجہ عباس عراقچی نے دفتر خارجہ پاکستان کی جانب سے شیئر کیا گیا ایران امریکہ مذاکرات کا مشترکہ اعلامیہ ایکس پر شیئر کر دیا۔
سوئٹزرلینڈ میں ایران امریکہ مذاکرات کے بعد قطر اور پاکستان کی جانب سے جاری مشترکہ اعلامیے پر ردعمل دیتے ہوئے ایرانی وزیرخارجہ عباس عراقچی نے کہا کہ پاکستان اور قطر کی ثالثی میں لبنان جنگ کے خاتمے کیلئے بڑی پیشرفت ہوئی ہے۔
ان کا کہنا تھا کہ ایران کیلئے تیل اور پیٹرو کیمیکل کی برآمدات پر پابندیاں ختم کر دی گئی ہیے، اور کچھ منجمد اثاثے جاری کر دیے گئے ہیں، پہلا اصلی امتحان لبنان ڈیکفلیکشن سیل کا قیام ہے۔
عباس عراقچی نے کہا کہ آبنائے ہرمز پر بحری ناکہ بندی ختم کر دی گئی ہے، ایران کی ترقی اور تعمیر نو کا بڑا منصوبہ شروع کیا جائے گا۔
اس سے پہلے ایرانی وزارت خارجہ کا کہنا تھا کہ حتمی معاہدے کے آغاز کے لیے مذاکرات کی بنیاد رکھنے پر بات چیت کی گئی۔بات چیت میں دوسرے فریق کی ذمہ داریوں پر عملدرآمد سے متعلق اچھی پیش رفت ہوئی ہے۔
واضح رہے کہ سوئٹزرلینڈمیں ایران امریکامذاکرات کے بعد قطر اور پاکستان نے مشترکہ اعلامیہ جاری کر دیا ہے۔
اعلامیے کے مطابق فریقین نے مذاکرات کی نگرانی کے لیے اعلیٰ سطح کمیٹی کے قیام پر اتفاق کرلیا، حتمی معاہدے کے لیے 60 روزہ روڈمیپ منظور کرلیا گیا۔