دنیا
خلاصہ
- بیروت: (دنیا نیوز) حزب اللہ کے سربراہ نعیم قاسم نے کہا ہے کہ اسرائیل لبنان میں اپنی موجودگی برقرار نہیں رکھ سکتا۔
ایک بیان میں نعیم قاسم نے کہا کہ لبنان جنگ بندی کی کسی بھی خلاف ورزی کا جواب دیں گے، نیتن یاہو نے ایران کے خلاف جارحیت کیلئے ٹرمپ کو آمادہ تو کرلیا لیکن اس کا کوئی فائدہ نہیں ہوا۔
حزب اللہ کے سربراہ نے مزید کہا کہ آج ایران اپنے سپریم لیڈر کی شہادت کے باوجود پہلے سے کہیں زیادہ مضبوط ہے۔