مذاکراتی وفد کا کام مکمل، تکنیکی ٹیمیں پورا ہفتہ مصروف رہیں گی: ایران

مذاکراتی وفد کا کام مکمل، تکنیکی ٹیمیں پورا ہفتہ مصروف رہیں گی: ایران

ترجمان ایرانی وزارت خارجہ اسماعیل بقائی نے کہا ہے کہ سوئٹزر لینڈ میں ہونے والے مذاکرات کے حوالے سے اعلامیہ قطر اور پاکستان کی جانب سے جاری کیا گیا ہے۔

ترجمان ایرانی وزارت خارجہ کے مطابق آبنائے ہرمز میں جہازوں کی محفوظ آمدورفت کامیکانزم ترتیب دینے پر اتفاق کیا گیا۔

ترجمان ایرانی وزارت خارجہ کا کہنا ہے کہ حتمی معاہدے کے آغاز کے لیے مذاکرات کی بنیاد رکھنے پر بات چیت کی گئی، بات چیت میں دوسرے فریق کی ذمہ داریوں پر عملدرآمد سے متعلق اچھی پیش رفت ہوئی۔

انہوں نے کہا کہ سوئٹزر لینڈ میں مذاکراتی وفد کا کام مکمل ہوگیا ، تکنیکی ٹیمیں آج سے اپنا کام جاری رکھیں گی،عملی اور تکنیکی پہلوؤں پر کام ابھی باقی ہے۔

یاد رہے کہ اتوار کو ایرانی اور امریکی وفود کے پاکستان اور قطر کی موجودگی میں سوئٹزرلینڈ کے علاقے برگن سٹاک میں مذاکرات ہوئے ۔

وزیراعظم شہباز شریف اور فیلڈ مارشل عاصم منیر نے امریکی نائب صدر جے ڈی وینس، ایران کے وزیر خارجہ عباس عراقچی اور قطر کے وزیراعظم کوخوش آمدید کہا۔تاریخی مناظر پوری دنیا نے دیکھے۔

وزیراعظم شہباز شریف نے امریکہ اور ایران کی اعلیٰ سطح کی بیٹھک کو عالمی امن اور خوشحالی کے لیے عظیم دن قرار دے دیا۔