مودی حکومت مسلمان مخالف ایجنڈے پر قائم، مساجد اور مزارات مسمار

مودی حکومت مسلمان مخالف ایجنڈے پر قائم، مساجد اور مزارات مسمار

مودی حکومت کی سرپرستی میں اقلیتوں کے بنیادی حقوق کی پامالی کی جارہی ہے، ان پر بہیمانہ تشدد اورعبادت گاہوں کی مسماری معمول بن چکی ہے۔

ہندوستان گزٹ کے مطابق بی جے پی کے زیراقتدار بھارتی ریاست گجرات کے ضلع کچھ میں چند روز کے دوران 3 مساجد اور متعدد مزارات مسمار کردیئے گئے ہیں، مقامی رہائشیوں اورکمیونٹی کے مطابق کارروائی سے قبل کوئی پیشگی نوٹس بھی جاری نہیں کیا گیا ہے۔

بھارتی جریدہ کے مطابق مساجد ومزارات کی مسماری پر وضاحت کے طلب گار مسلمانوں کو سنگین نتائج کی دھمکیاں دی گئیں ہیں، مسماری کی کارروائی کے خلاف احتجاج کرنے والے 25 نوجوانوں کو گرفتار کرکے جیل منتقل کردیا گیا۔

انسانی حقوق کے بین الاقوامی ادارے ہیومن رائٹس واچ کے مطابق بھارت میں اقلیتوں خصوصاً مسلمانوں کے ساتھ امتیازی سلوک کیلئے بی جے پی حکومتی مشینری کو استعمال کررہی ہے، ہندوتوا ایجنڈے پر کاربند مودی حکومت اقلیتوں کی شناخت، تاریخ اورعبادت گاہوں پر حملے کر کے بھارت سے ان کا وجود ختم کرنے کے درپے ہے۔