دنیا
خلاصہ
- غزہ: (دنیا نیوز) جنگ بندی کے باوجود اسرائیلی قابض فورسز کے غزہ پر حملے جاری ہیں، وسطی غزہ میں فضائی حملے کے نتیجے میں 2 فلسطینی شہید ہو گئے۔
عرب میڈیا کے مطابق اسرائیلی فضائی حملہ الزہراء علاقے میں شہری گاڑی کو نشانہ بنا کر کیا گیا، جس میں متعدد افراد زخمی بھی ہوئے۔
رپورٹس کے مطابق شہداء کی لاشیں اور زخمیوں کو الاقصیٰ شہداء ہسپتال منتقل کر دیا گیا، جبکہ نشانہ بننے والی گاڑی میں لگنے والی آگ پر سول ڈیفنس نے قابو پا لیا۔
عرب میڈیا کے مطابق جنگ بندی کے بعد اب تک اسرائیلی حملوں میں 1 ہزار 168 فلسطینی شہید جبکہ 3 ہزار 798 زخمی ہو چکے ہیں۔