دنیا
خلاصہ
- کابل: (دنیا نیوز) افغان طالبان رجیم میں انسانی حقوق کی بدترین پامالیوں پر دنیا بھر سے تنقید ہو رہی ہے، علاقائی امن کو داؤ پر لگانے والی طالبان رجیم کی ناقص پالیسیوں نے افغان عوام کے مستقبل کو بھی تاریک بنا دیا ہے۔
برطانوی نشریاتی ادارے نے اپنی رپورٹ میں کہا ہے کہ طالبان رجیم نے افغان خواتین کی تعلیم، نقل و حرکت اور آزادی محدود کر دی ہے، بھوک و افلاس کا بحران لاکھوں افغانوں کو متاثر کر رہا ہے۔
رپورٹ کے مطابق طبی سہولیات کے فقدان کے باعث افغانیوں کو شدید مشکلات کا سامنا ہے، جبکہ بڑھتی بیروزگاری ایک اور سنگین بحران ہے جس سے افغان شہری متاثر ہیں۔
سابق امریکی خصوصی نمائندہ برائے افغان خواتین اور انسانی حقوق رینا امیری کا کہنا ہے کہ طالبان کی سخت گیر پالیسیوں نے افغانستان میں انسانی حقوق کے بحران کو مزید بڑھایا ہے۔
افغان طالبان رجیم کیخلاف بڑھتی عالمی آوازوں سے ظاہر ہوتا ہے کہ دنیا اب اس شرپسند ٹولے کو برداشت کرنے کو تیار نہیں ہے۔