امریکا میں طاقتور سمندری طوفان مشرقی ساحلی علاقوں سے ٹکرا گیا، ایمرجنسی نافذ

امریکا میں طاقتور سمندری طوفان مشرقی ساحلی علاقوں سے ٹکرا گیا، ایمرجنسی نافذ

سمندری طوفان کے باعث نیویارک اور نیو جرسی میں ایمرجنسی نافذ کر دی گئی، شہریوں کو گھروں میں رہنے کی ہدایت کر دی گئی، مشرقی ساحلی ریاستوں میں سیلابی صورتحال پیدا ہوگئی، رہائشی علاقے زیرِ آب آگئے، گاڑیاں پانی میں ڈوب گئیں۔

امریکی میڈیا کے مطابق طوفانی ہواؤں نے تباہی مچا دی، مشرقی ساحلی ریاستوں میں ایک لاکھ سے زائد صارفین بجلی سے محروم ہوگئے، خراب موسم کے باعث 445 پروازیں منسوخ، 3 ہزار سے زائد تاخیر کا شکار ہوگئیں۔