دنیا
خلاصہ
- واشنگٹن: (دنیا نیوز) امریکی توانائی کمپنیوں کا کہنا ہے کہ امریکا میں ڈیزل کی قیمتیں ایک سال سے زیادہ عرصے تک معمول پر نہیں آسکیں گی۔
امریکی توانائی کمپنیوں نے خبردار کرتے ہوئے کہا کہ امریکی فیڈرل ریزرو سسٹم سے منسلک ڈیلاس فیڈ سروے میں توانائی کمپنیوں کا کہنا ہے کہ ایران جنگ اور یوکرین کے روسی ریفائنریوں پر حملوں کے وسیع تر معاشی اثرات اب دکھنا شروع ہو رہے ہیں اور ایندھن کا یہ بحران آنے والے مہینوں میں عالمی توانائی منڈیوں پر دیرپا اثر ڈالے گا۔
امریکا کی جانب سے ڈیزل کی برآمدات کی پابندی پر غور پر تجزیہ کاروں کا کہنا ہے کہ اس فیصلے سے وقتی طور پر قیمتیں کم ہوں گی لیکن بعد میں تیزی سے اضافہ ہوگا، جس کے باعث مہنگائی مزید بڑھے گی۔
تجزیہ کاروں نے ڈیزل کی بڑھتی قیمتوں سے وسط مدتی انتخابات میں ریپبلکن پارٹی کے خلاف ووٹر کی ناراضی بڑھنے کے خدشے کا بھی اظہار کیا ہے۔
امریکا میں ستمبر میں ڈیزل کی فی گیلن قیمت ساڑھے 6 ڈالر کی بلند ترین سطح تک پہنچی ہے۔