دنیا
خلاصہ
- مقبوض بیت المقدس: (دنیا نیوز) مقبوضہ بیت المقدس میں برطانوی قونصل خانہ برطانوی مشن میں تبدیل کر دیا گیا، برطانوی قونصل خانے سے سائن بورڈز ہٹا دیئے گئے۔
خبر ایجنسی کے مطابق برطانوی قونصل خانے کی بندش سے متعلق اسرائیلی مہلت ختم ہوگئی، اسرائیل نے گزشتہ ماہ اسرائیلی بستیوں پر پابندیوں کے بعد برطانیہ کو قونصل خانہ بند کرنے کا حکم دیا تھا۔
برطانوی وزیر خارجہ ایڈ ملی بینڈ کا کہنا ہے اسرائیلی حکومت کو مقبوضہ بیت المقدس میں قونصلیٹ بند کرنے کا قانونی حق نہیں، قونصلیٹ بند نہیں ہوگا،آج سے اس کا نام برطانوی مشن ہوگا۔
اسرائیلی وزیر خارجہ کا کہنا ہے کہ 20 سفارت کار اور قونصل جنرل اسرائیل سے چلے جائیں گے۔