فرانس کے بعد البانیہ میں طلبہ سڑکوں پر، تعلیم اور روزگار کے مسائل پر احتجاج

فرانس کے بعد البانیہ میں طلبہ سڑکوں پر، تعلیم اور روزگار کے مسائل پر احتجاج

دارالحکومت تیرانا میں پولیس نے مظاہرین پر آنسو گیس کے شیل برسائے، واٹر کینن کا بھی استعمال کیا گیا، متعدد مظاہرین کو حراست میں لے لیا، طلبہ نے جامعات میں سہولیات، اعلیٰ تعلیم کے اخراجات اور مالی معاونت میں اضافے کا مطالبہ کیا۔

البانیہ کی نائب وزیراعظم نے مظاہرین پر تشدد سے گریز کی اپیل کرتے ہوئے کہا کہ تشدد، سرکاری اداروں پر حملے اور املاک کو نقصان پہنچانا مسائل کا حل نہیں۔