آبنائے ہرمز میں 2500 سے زائد کنٹینرز لیجانے والا بحری جہاز ڈوب گیا

آبنائے ہرمز میں 2500 سے زائد کنٹینرز لیجانے والا بحری جہاز ڈوب گیا

ایرانی بحریہ کے مطابق بارودی سرنگ سے ٹکرانے کے بعد کنٹینر بردار جہاز میں دھماکا ہوا، شدید آگ لگنے سے جہاز سمندر میں ڈوب گیا، آبنائے ہرمز میں جہاز خطرناک بحری راستے سے گزرنے کی کوشش کر رہا تھا۔

واضح رہے کہ برطانوی میری ٹائم ایجنسی نے بھی بتایا تھا کہ آبنائے ہرمز میں 2 تجارتی جہاز نامعلوم پروجیکٹائلز کا نشانہ بن گئے تھے، آبنائے ہرمز میں داخل ہونیوالے 50 ہزار ٹن وزنی کنٹینر جہاز پر حملہ کیا گیا۔

آبنائے ہرمز سے نکلنے والے 19 ہزار ٹن وزنی جہاز کو بھی نشانہ بنایا گیا، حملوں کے باوجود دونوں تجارتی جہازوں نے سفر جاری رکھا، ایران کا امریکی بحری جہازوں اور ممکنہ اہداف کی نگرانی کیلئے چھوٹی کشتیوں کا استعمال کیا۔

رائٹرز کے مطابق گزشتہ ہفتے امریکی فورسز نے ایک چھوٹی کشتی کو تباہ بھی کیا، ایران نے دس روز قبل بحری جہازوں پر حملوں کے طریقہ کار میں تبدیلی کی۔

حملوں کا مقصد تیل کی قیمتوں میں کمی کو روک کر امریکی وسط مدتی الیکشن پر اثر انداز ہونا ہے۔