جنگ کے خاتمے کیلئے امن معاہدے کو قبول کرنے کیلئے تیار ہیں:زیلنسکی

جنگ کے خاتمے کیلئے امن معاہدے کو قبول کرنے کیلئے تیار ہیں:زیلنسکی

امریکی ٹی وی چینل فاکس نیوز کو انٹرویو دیتے ہوئے زیلنسکی سے سوال کیا گیا کہ کیا وہ ایسے امن معاہدے پر رضامند ہوں گے جس کے تحت موجودہ علاقائی صورتحال برقرار رہے اور یوکرین کے پاس ملک کا 75 فیصد یا اس سے زیادہ علاقہ باقی رہے۔

اس پر یوکرینی صدر نے جواب دیا کہ ہاں، اس وقت موجودہ صورتحال کو منجمد کرنا ہوگا اور ان کے خیال میں یہ جنگ ختم کرنے کا ایک حقیقی راستہ ہے۔

واضح رہے کہ یوکرین اور روس کے درمیان جنگ کے خاتمے کے لیے سفارتی کوششیں جاری ہیں، تاہم علاقائی تنازعات امن معاہدے کی راہ میں اہم رکاوٹ ہیں۔