دنیا
خلاصہ
- ماسکو: (شاہد گھمن) روسی صدر ولادیمیر پوتن نے کہا ہے کہ وہ چین میں امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ سے ممکنہ ملاقات کے حوالے سے اپنے خیالات امریکی خصوصی نمائندے اسٹیو وٹکوف کے ساتھ شیئر کرنا چاہتے ہیں۔
اسٹیو وٹکوف سے ملاقات کے دوران روسی صدر نے کہا کہ یوکرین اور خلیج فارس میں جاری بحرانوں کے حل سمیت دیگر اہم معاملات بھی آج کی بات چیت کا مرکزی موضوع بن سکتے ہیں۔
ولادیمیر پوتن نے کہا کہ ان معاملات کے علاوہ چین میں ڈونلڈ ٹرمپ سے ممکنہ ملاقات کے امکانات پر بھی تبادلہ خیال کیا جاسکتا ہے۔
روسی صدر نے اسٹیو وٹکوف سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ اس حوالے سے ان کے ذہن میں کچھ خیالات ہیں، جو وہ امریکی نمائندے کے ساتھ شیئر کرنا چاہتے ہیں۔