امریکا کی یونان اور پاناما میں قائم قانونی فرم پر پابندیاں عائد

امریکا کی یونان اور پاناما میں قائم قانونی فرم پر پابندیاں عائد

امریکی حکام کے مطابق کارناکیس اینڈ کارناکیس ایران کے بحری تجارتی نیٹ ورکس کو قانونی معاونت فراہم کرتی رہی، قانونی فرم ایرانی تیل، پیٹرو کیمیکلز اور فولاد بردار جہازوں کے مالکان کی شناخت چھپاتی رہی۔

امریکی محکمہ خزانہ کا کہنا ہے کہ فرضی کمپنیوں کے ذریعے ایرانی تیل کی فروخت سے قدس فورس اور حوثیوں کو فائدہ پہنچا، امریکی مالیاتی جرائم کے ادارے نے ایران سے روابط پر یونانی بینک کو نوٹس جاری کر دیا۔

سکاٹ بیسنٹ کے مطابق امریکا نے ایران سے ممکنہ روابط پر چھ یورپی بینکوں سے بھی معلومات طلب کر لیں، ایران کی معاونت کرنے والے ہر ادارے کو پابندیوں کا سامنا کرنا پڑے گا۔

امریکا نے سنگاپور اور متحدہ عرب امارات کے شپنگ ایجنٹوں پر بھی پابندیاں عائد کر دیں، امریکی حکام نے شپنگ ایجنٹوں پر ایران کے مبینہ خفیہ بحری بیڑے کی معاونت کا الزام لگایا۔