متحدہ عرب امارات میں فجیرہ کے ساحل کے قریب زلزلے کے جھٹکے محسوس

متحدہ عرب امارات میں فجیرہ کے ساحل کے قریب زلزلے کے جھٹکے محسوس

امارات کے نیشنل سینٹر آف میٹرولوجی کے مطابق زلزلہ بدھ کے روز فجیرہ کے ساحلی علاقے کے قریب آیا، جس کی شدت ریکٹر اسکیل پر 2.3 ریکارڈ کی گئی۔

ادارے کے نیشنل سیسمک نیٹ ورک کے ذریعے زلزلے کی سرگرمی کی نگرانی کی گئی۔

اس سے قبل 16 اکتوبر کو بھی فجیرہ کے علاقے دبہ کے قریب 1.6 شدت کا زلزلہ ریکارڈ کیا گیا تھا، تاہم اس واقعے میں کسی جانی یا مالی نقصان کی اطلاع نہیں ملی تھی۔