دنیا
خلاصہ
- غزہ: (دنیا نیوز) غزہ میں اسرائیلی فضائی حملے میں انروا کا 35 سالہ ملازم شہید ہوگیا۔
اسرائیلی حملے میں جبالیہ کیمپ میں پانی کے کنویں پر کام کرنے والا اہلکار نشانہ بن گیا، مغربی غزہ میں گاڑی پر اسرائیلی حملے میں دو فلسطینی شہید اور متعدد زخمی ہوگئے۔
انروا ترجمان نے حملے میں اپنے کارکن کی شہادت کی تصدیق کر دی، اکتوبر 2025ء کی جنگ بندی کے باوجود غزہ پر اسرائیلی حملے جاری ہیں، جنگ بندی کے بعد سے اسرائیلی حملوں میں 1600 فلسطینی شہید ہوچکے۔
واضح رہے کہ اسرائیلی فوج کا غزہ کے تقریباً دو تہائی حصے پر کنٹرول برقرار ہے۔