یوکرین جنگ میں معمولی غلط فہمی بڑے تصادم کا سبب بن سکتی ہے، جیرڈ کشنر

یوکرین جنگ میں معمولی غلط فہمی بڑے تصادم کا سبب بن سکتی ہے، جیرڈ کشنر

اپنے بیان میں جیرڈ کشنر نے کہا کہ یوکرین تنازع پراکسی وار کی شکل اختیار کر چکا ہے، مشرقی یوکرین کے علاقوں کا تنازع مذاکرات میں بڑی رکاوٹ ہے۔

ان کا کہنا تھا کہ یورپ نے جنگ کے دوران روس سے 250 ارب ڈالر کا ایندھن خریدا، یورپ نے یوکرین کی امداد سے زیادہ رقم روس کو ادا کی ہے۔

جیرڈ کشنر کا مزید کہنا تھا کہ روس سے توانائی خریدنے پر یورپی ممالک منافقت کر رہے ہیں، پوتن اور روسی ٹیم سے طویل مذاکرات کے باوجود علاقائی تنازع تعطل کا شکار ہے۔