دنیا
خلاصہ
- کیف: (دنیا نیوز) روس کے یوکرین میں بجلی کی ترسیلی نظام پر مسلسل حملوں سے بحیرہ اسود کی اہم بندرگاہی شہراوڈیسا میں بجلی کی فراہمی شدید متاثر ہوگئی، 9 ہزارگھرانے بجلی سے محروم ہوگئے۔
یوکرین کی سب سے بڑی نجی بجلی کمپنی ڈی ٹی ای کے مطابق روس نے اپنی حملوں کی حکمت عملی تبدیل کرتے ہوئے بجلی پیدا کرنے والے پلانٹس کے بجائے بجلی کی ترسیل کے نظام اور سب سٹیشنز کو نشانہ بنانا شروع کردیا ہے۔
روسی حملوں کے نتیجے میں اوڈیسا کے 60 فیصد بجلی کے سب سٹیشنز متاثر ہوچکے ہیں، بعض تنصیبات پر تین سے پانچ مرتبہ حملے کیے گئے ہیں۔
یوکرین بجلی پیدا کرنے والے نظام کو جلد بحال کرنے میں کامیاب رہا تاہم اب اصل مسئلہ مغربی علاقوں میں پیدا ہونے والی بجلی کو دیگر شہروں تک پہنچانا ہے۔