صدر امارات کا یوم شہدا پر قوم کے نام پیغام، شہدا کی قربانیوں کو خراج عقیدت

صدر امارات کا یوم شہدا پر قوم کے نام پیغام، شہدا کی قربانیوں کو خراج عقیدت

اپنے پیغام میں شیخ محمد بن زاید النہیان نے کہا کہ شہدا کی قربانیاں عزت، بہادری اور حب الوطنی کی ایسی پائیدار میراث ہیں جو آنے والی نسلوں کیلئے مشعل راہ رہیں گی۔

صدر امارات نے کہا کہ وطن کیلئے قربانیاں دینے والوں کی خدمات کو یاد رکھنا پوری قوم کی مشترکہ ذمہ داری ہے، انہوں نے متحدہ عرب امارات کی ترقی، استحکام اور سربلندی کیلئے مخلصانہ خدمات انجام دینے کو شہدا کی قربانیوں کا احترام کرنے کا بہترین ذریعہ قرار دیا۔

المدثر نیوز ایجنسی کے مطابق صدر شیخ محمد بن زاید النہیان نے اپنے پیغام میں وفاداری، ایثار اور حب الوطنی کی اقدار کی اہمیت اجاگر کرتے ہوئے کہا کہ شہدا کی بہادری اور وطن سے وابستگی کو محض الفاظ یا سال کے کسی ایک دن تک محدود نہیں کیا جاسکتا۔

متحدہ عرب امارات میں ہر سال 30 نومبر کو یوم شہدا منایا جاتا ہے، جس کا مقصد وطن کی حفاظت اور قومی ذمہ داریوں کی انجام دہی کے دوران جانوں کا نذرانہ پیش کرنے والوں کو یاد کرنا ہے، صدر امارات کا یہ خصوصی پیغام ملک کے 55ویں قومی دن کی تقریبات سے قبل جاری کیا گیا ہے۔