جینوا: (دنیا نیوز) دنیا کا نایاب نارنجی ہیرا تین کروڑ پندرہ لاکھ ڈالر میں نیلام ہو گیا۔
جینوا میں ہونے والی اس نیلامی میں اپنی نوعیت کے سب سے بڑے قیمتی زرد رنگ کے نادر و نایاب ہیرے کی بولی لگی جسے وہاں موجود شخص نے سب سے زیادہ قیمت دے کر خرید لیا۔ انتظامیہ نے ہیرا خریدنے والے شخص کی شناخت ظاہر نہیں کی۔ جنوبی افریقہ میں دریافت ہونے والے اس ہیرے کا وزن چودہ اعشاریہ آٹھ دو قیراط ہے۔