حکومت ٹیکس وصولیوں کا ہدف حاصل کرنے میں ناکام

حکومت ٹیکس وصولیوں کا ہدف حاصل کرنے میں ناکام

اسلام آباد: (دنیا نیوز) حکومتی دعوؤں اور وعدوں کے باوجود ٹیکس دہندگان کی تعداد میں کوئی خاص اضافہ نہ ہو سکا۔ ملکی مجموعی آبادی کا بڑا حصہ اور خاص کر چھوٹا تاجر ٹیکس نیٹ میں آنے سے کتراتا ہے۔ خود انحصاری کا خواب دیکھنے والی نواز حکومت نے ٹیکس دائرۂ کار میں اضافے کے لئے نئی سے نئی سکیمیں متعارف کروائیں لیکن ٹیکس وصولیوں میں 3 فیصد سے زائد اضافہ ممکن نہ ہو سکا۔ تاجر رہنماء کہتے ہیں کہ حکومت اور ایف بی آر پر بے اعتمادی چھوٹے تاجر کی ٹیکس نیٹ میں نہ آنے کی سب سے بڑی وجہ ہے۔

ٹیکس آمدن میں کمی ملکی خسارے اور بیرونی قرضوں میں مسلسل اضافے کا باعث بن رہی ہے۔ ماہرین کہتے ہیں کہ حکومت ایف بی آر میں کرپشن کے خاتمے کے ساتھ ساتھ ٹیکس نظام کو آسان بنانے کے اقدامت کرے تو ٹیکس نیٹ وسیع ہو سکتا ہے۔