پاکستان
خلاصہ
- پیپلز پارٹی کی جانب سے ایف بی آر میں اصلاحات کا پلان بھی پیش کیا گیا۔ دوبارہ اقتدار میں آنے پر 1970ء کی زرعی پالیسی اور 2011ء کی صنعتی پالیسی بحال کرنے، ٹیکسٹائل سیکٹر کو 24 گھنٹے بجلی اور گیس دینے کا اعلان کیا گیا ہے۔
اسلام آباد: (دنیا نیوز) نواز حکومت کا وفاقی بجٹ آنے میں تو ابھی دو روز باقی ہیں مگر پیپلز پارٹی شیڈو بجٹ لے آئی ہے۔ سرکاری ملازمین اور مزدوروں کی تنخواہوں میں 25 فیصد اضافہ تجویز کیا گیا ہے۔ اس کے علاوہ مزدور کی کم از کم ماہانہ اجرت 18 ہزار مقرر کی گئی ہے۔ شیڈو بجٹ میں بینظیر انکم سپورٹ پروگرام میں خواجہ سراؤں کو بھی شامل کیا گیا ہے۔ پیپلز پارٹی کی جانب سے ایف بی آر میں اصلاحات کا پلان بھی پیش کیا گیا ہے۔ دوبارہ اقتدار میں آنے پر 1970ء کی زرعی پالیسی اور 2011ء کی صنعتی پالیسی بحال کرنے، ٹیکسٹائل سیکٹر کو 24 گھنٹے بجلی اور گیس دینے کا اعلان کیا گیا ہے۔ شیڈو بجٹ میں سی پیک کے مغربی روٹ پر نئی صنعتوں کے قیام، اقتصادی راہداری کی آمدن صوبوں میں مساوی تقسیم کرنے اور جی ایس ٹی کی وصولی صوبوں کو دینے کی تجاویز بھی پیش کی گئی ہیں۔