بجٹ 2017ء، محنت کشوں نے بھی امیدیں لگا لیں

بجٹ 2017ء، محنت کشوں نے بھی امیدیں لگا لیں

کراچی: (دنیا نیوز) موسم سخت گرم ہو یا ٹھنڈا مزدور کو گھر کا چولہا جلانے اور پیٹ کی آگ ٹھنڈی کرنے کے لئے کئی مشکلات جھیل کر روزی روٹی کا بندوبست کرنا پڑتا ہے۔ شدید گرمی میں دیہاڑی پر کام کرنے والے مزدور اپنا اور اپنے اہل خانہ کا پیٹ پالنے کے لئے سخت محنت کرتے ہیں مگر اس کے باوجود اپنی جائز اجرت سے محروم رہتے ہیں۔ مہنگائی، کرائے کے گھر، تعلیم اور صحت کے وسائل نہ ہونے کے سبب مزدوروں کی زندگیاں کئی مشکلات میں گھری ہوئی ہیں۔ افرادی قوت کے لحاظ سے پاکستان دنیا کا نواں بڑا ملک ہے جبکہ ملک کی مجموعی آبادی میں 5 کروڑ سے زائد افراد کا تعلق مزدور طبقے سے ہے۔ مزدوروں کا حکومت سے مطالبہ ہے کہ آئندہ بجٹ میں مزدروں کی فلاح و بہبود کے منصوبوں پر خصوصی طور پر توجہ دی جائے تاکہ ان کی مشکلات کچھ کم ہو سکیں۔