تجارت
خلاصہ
- گزشتہ سال زکوٰۃ کا نصاب 35 ہزار 557 روپے تھا جس میں رواں سال 2 ہزار 849 روپے کا اضافہ کیا گیا ہے، ملک بھر کے بینکوں میں سیونگ اکاؤنٹس رکھنے والوں کے اکاؤنٹس سے 38 ہزار 406 روپے یا زیادہ رقم ہونے کی صورت میں زکوٰۃ کاٹی جائے گی۔
لاہور: (دنیا نیوز) رواں سال کے لئے زکوٰۃ کا نصاب مقرر کر دیا گیا ہے۔ اتوار کو یکم رمضان المبارک ہونے کی صورت میں پیر کو زکوٰۃ کاٹی جائے گی۔ سٹیٹ بینک نے رواں سال کیلئے زکوٰۃ کا نصاب اڑتیس ہزار چار سو چھ روپے مقرر کیا ہے۔ گزشتہ سال زکوٰۃ کا نصاب 35 ہزار 557 روپے تھا جس میں رواں سال 2 ہزار 849 روپے کا اضافہ کیا گیا ہے۔ ملک بھر کے بینکوں میں سیونگ اکاؤنٹس رکھنے والوں کے اکاؤنٹس سے اڑتیس ہزار چار سو چھ روپے یا زیادہ رقم ہونے کی صورت میں زکوٰۃ کاٹی جائے گی۔ تاہم خصوصی استثنیٰ کے حامل کھاتہ داروں پر اس کا اطلاق نہیں ہو گا۔ یکم رمضان المبارک اتوار کو ہونے کی صورت میں کٹوتی پیر کے روز کی جائے گی۔