کراچی میں ضلعی انتظامیہ اور دودھ فروش آمنے سامنے

Last Updated On 15 March,2018 10:29 pm

دودھ فروشوں نے کمشنر کراچی کے احکامات کی دھجیاں اڑا دیں، شہر میں دودھ 100 روپے لیٹر فروخت کیا جائے ورنہ دکانیں بند رکھی جائیں گی۔ ملک ریٹیلرز کا کہنا ہے کہ حکومتی نرخ پر دودھ فروخت کرنا ان کے وارے میں نہیں اسی لیے دکانیں بند کرنے پر مجبور ہیں۔ عوام کا کہنا ہے کہ دودھ فروش صارفین کو بلیک میل کرکے 105 روپے فی لیٹر میں دودھ فروخت کررہے ہیں مگر انتظامیہ ان کے خلاف کوئی کارروائی نہیں کررہی۔

دوسری جانب ریٹیلرز ایسوسی ایشن عوام کو پریشان اور انتظامیہ پردباو ڈالنے کے لیے زبردستی دکانیں بند کروا رہی ہے۔ عوام کا مطالبہ ہے کہ حکومت شہر میں معیاری دودھ کے ساتھ ساتھ سرکاری نرخ پر دودھ کی فروخت کو یقینی بنائے۔