نیویارک میں انٹرنیشنل آٹو شو کا آغاز

Last Updated On 29 March,2018 01:41 pm

مین ہٹن میں ہونے والے اس شو میں آٹو کمپنیوں کی جدید گاڑیوں کے ماڈلز رکھے گئے ہیں

نیویاکر (دنیا نیوز ) نیویارک میں انٹرنیشنل آٹو شو کا آغاز ہوگیا، رنگ برنگ جدید گاڑیاں شائقین کی توجہ کا مرکز بن گئی۔ نیویارک کے مرکزی علاقے مین ہٹن کے جیکب کے جاوٹس کنونشن سنٹر میں انٹرنیشنل آٹو شو شروع ہوگیا جس میں آٹوکمپنیوں نے اپنی جدید گاڑیاں نمائش کے لیے رکھی ہیں۔
سوبارو، واکس ویگن، ایکورا اور کیڈلک کی جدید گاڑیاں توجہ کا مرکز بن گئیں۔ نیویارک انٹرنیشنل آٹو شو آٹھ اپریل تک جاری رہے گا۔