کراچی: (دنیا نیوز) وفاقی اینٹی کرپشن کورٹ کراچی میں سابق وزیراعظم یوسف رضا گیلانی اور دیگر ملزمان پر ٹڈاپ کیس میں فرد جرم عائد کر دی گئی، ملزمان نے صحت جرم سے انکار کر دیا۔
وفاقی اینٹی کرپشن کورٹ کراچی میں سماعت ہوئی تو یوسف گیلانی اور دیگر ملزمان پیش ہوئے، فرد جرم کے مطابق ملزموں پر کروڑوں روپے کی کرپشن کا الزام ہے، ملزموں نے اختیارات کا ناجائز استعمال کیا۔ یوسف رضا گیلانی نے ملزم فیصل، زبیر اور دیگر کے ذریعے کمیشن لیا۔
جج نے فرد جرم پڑھ کر سنائی اور کہا 49 لاکھ 80 ہزار یوسف رضا گیلانی کے اکاونٹ میں جمع ہوئے۔ جج کے سوال پر یوسف گیلانی پہلے ادھر ادھر دیکھتے رہے پھر پوچھا یہ مجھ سے پوچھا جا رہا ہے ؟ جج نے کہا جی آپ کے اکاونٹ میں جمع ہوئے۔ یوسف گیلانی نے الزام کو بے بنیاد قرار دیا۔