مریم نواز کے ٹویٹ پر ردعمل کا اظہار کرتے ہوئے پی پی رہنما سعید غنی نے کہا کہ کراچی کے حالات بگاڑنے میں آپ کے ابا حضور کا بھی ہاتھ تھا۔ شکر ہے، امن ہے کھیل کے میدان کھل گئے ہیں۔
سعید غنی نے کہا کہ آصف علی زرداری نے سوات میں امن کی بحالی اور وہاں قومی پرچم سربلند کرنے کے دہشت گردوں کے کے کارروائی کی تو نواز شریف ان دہشت گردوں کو اپنا بھائی کہا تھا۔ نواز شریف کا بیانیہ ریکارڈ پر ہے۔
ان کا کہنا تھا کہ کوئی پتہ نہیں کل مریم نواز یہ کہے کہ قراردادِ پاکستان نواز شریف نے لکھی تھی کیوں کہ مریم نواز غلط بیانی کو ہی سیاست سمجھ رہی ہیں۔