محمد ایاز سومرو کا شمار شہید محترمہ بینظیر بھٹو کے قریبی ساتھیوں میں کیا جاتا تھا، لاڑکانہ سے تین بار رکن سندھ اسمبلی منتخب ہوئے۔ 2008 میں وہ سندھ کے صوبائی وزیر قانون، جیل خانہ جات اور ہاوسنگ کے وزیر بنائے گئے، 2013 میں وہ این اے 204 سے ایم این اے منتخب ہوئے۔
ایاز سومرو طویل عرصے سے دل کے عارضے میں مبتلا تھے، ایک ماہ قبل انہیں امریکا لے جایا گیا جہاں آج وہ خالق حقیقی سے جاملے۔ ان کے بھائی ریاض سومرو نے محمد ایاز سومرو کی وفات کی تصدیق کرتے ہوئے بتایا کہ مرحوم کی تدفین آبائی قبرستان شہداد کوٹ میں کی جائے گی۔