پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافے کا امکان

Last Updated On 29 April,2018 05:09 pm

اسلام آباد: (دنیا نیوز) قبل از وقت پیش کیے جانے والے بجٹ کی عوام دوستی کا پول دو دن میں کھل گیا، مہنگائی بم گرانے کی تیاریاں، اوگرا نے پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافے کی سمری وزارت پیٹرولیم کو بھیج دی۔

تفصیلات کے مطابق اوگرا نے پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافے کی سمری وزارت پیٹرولیم کو بھجوا دی ہے جس پر وزارت خزانہ وزیر اعظم سے مشاورت کے بعد حتمی فیصلہ کرے گی۔ اوگرا کی جانب سے بھیجی گئی سمری میں پیٹرول کی قیمت میں 3 روپے 22 پیسے فی لیٹر، ہائی اسپیڈ ڈیزل کی قیمت میں 5 روپے 2 پیسے فی لیٹر اضافے کی سفارش کی گئی ہے۔

لائٹ ڈیزل کی قیمت میں 6 روپے 95 پیسے اسی طرح مٹی کے تیل کی قیمت میں 6 روپے 97 پیسے اضافے کی تجویز پیش کی گئی ہے۔