کراچی (دنیا نیوز ) رواں مالی سال کے گیارہ ماہ میں سیمنٹ کی کُل کھپت 4 کروڑ 26 لاکھ ٹن تک پہنچ گئی، مالی سال 2018 کے گیارہ ماہ کے دوران سیمنٹ کی کُل کھپت 13 فیصد اضافے سے 4 کروڑ 26 لاکھ ٹن تک پہنچ گئی۔
آل پاکستان سیمنٹ مینوفیکچرز ایسوسی ایشن کے تازہ ترین اعداد و شمار کے مطابق جولائی سے مئی کے دوران سیمنٹ کی مقامی کھپت 17 فیصد اضافے سے 3 کروڑ 83 لاکھ ٹن رہی، جبکہ گذشتہ مالی سال کے انہیں گیارہ ماہ کے دوران 3 کروڑ 75 لاکھ ٹن سیمنٹ فروخت ہوئی تھی۔
گیارہ ماہ کے دوران سیمنٹ کی برآمدات 43 لاکھ ٹن رہی، معاشی تجزیہ کاروں کے مطابق پاک چین اقتصادی راہ داری منصوبے کی بدولت ملک میں کئی ترقیاتی منصوبوں پر کام کا آغاز ہوچکا ہے جس کے باعث مقامی سطح پر سیمنٹ کی کھپت میں مسلسل اضافے کا رجحان جاری ہے۔