ڈالر کی اونچی اڑان، تاریخ کی بلند ترین سطح پر پہنچ گیا

Last Updated On 14 June,2018 04:37 pm

کراچی: (دنیا نیوز) ڈالر کی قدر میں اضافے کا سلسلہ آج بھی جاری، سٹیٹ بینک کی مداخلت سے پہلے ڈالر 122 روپے 50 پیسے کا ہوگیا۔

آج ٹریڈنگ کے آغاز پر ہی ڈالر کی قدر میں ایک بار پھر ہوشربا اضافہ ریکارڈ کیا گیا، ایک موقع پر ڈالر 2 روپے 10 پیسے مہنگا ہو کر 122 روپے 50 پیسے کی سطح پر پہنچ گیا تھا، تاہم سٹیٹ بینک کی مداخلت اور بینکوں کو ڈالر فراہم کیے جانے کے باعث ڈالر 121 روپے 50 پیسے کی سطح پر واپس آتا دیکھا گیا۔ 

گزشتہ چار دنوں میں ڈالرکی قدر میں 6 روپے 90 پیسے کا اضافہ ریکارڈ کیا جا چکا ہے، پورے مالی سال کے دوران امریکی کرنسی کی قدر میں 16 روپے کے قریب اضافہ ہوچکا ہے، ماہرین کا کہنا ہے کہ بین الاقوامی تیل کی ادائیگیوں کے باعث آج ڈالر کی قدر میں اضافہ ریکارڈ کیا گیا۔