کراچی: (روزنامہ دنیا) پاکستان نیشنل شپنگ کارپوریشن نے دیامر بھاشا اور مہمند ڈیم کے تعمیراتی فنڈ میں 2 کروڑ روپے عطیہ کیے ہیں۔
پاکستان نیشنل شپنگ کارپوریشن (پی این ایس سی) نے دیامر بھاشا اور مہمند ڈیم کے تعمیراتی فنڈ میں 2 کروڑ روپے عطیہ کیے ہیں۔ چیئر مین پی این ایس سی رضوان احمد نے چیف جسٹس میاں ثاقب نثار سے ملاقات کی اور اس قومی مقصد کیلئے خطیر عطیے کا چیک پیش کیا۔ رضوان احمد نے چیف جسٹس کے اقدام کی تعریف کرتے ہوئے انتہائی اہمیت کے حامل اس قومی مقصد میں مکمل معاونت کی یقین دہانی کرائی۔ اس خطیر رقم میں پی این ایس سی افسران کی 2 روزہ تنخواہ اور عملے کی ایک روزہ تنخواہ کے عطیات بھی شامل ہیں۔