کراچی (دنیا نیوز ) سی این جی پیٹرول سے زیادہ مہنگی ہونے سے کاروبار تباہ ہو جائے گا، سی این جی ایسوسی ایشن نے قیمتوں میں اضافہ مسترد کر دیا۔ گیس کی قیمت میں اضافے سے سی این جی سیکٹر میں سرمایا لگانے والوں کی نیندیں اُڑ گئیں، سی این جی سٹیشنز اونرز سمجھتے ہیں کہ حکومتی فیصلے سے اس شعبے میں کی جانے والی جانے والی سرمایا کاری برباد ہوجائے گی اور وہ رُل جائیں گے۔
کیونکہ اس کی سب سے بڑی وجہ سی این جی کی قیمت پیٹرول سے زیادہ ہوجانے کا خدشہ ہے جس کے باعث عوام سی این جی کے بجائے پیٹرول کو ترجیح دیں گے، آل پاکستان سی این جی ایسوسی ایشن کے سابق چیئرمین غیاث پراچہ کے مطابق گیس کی قیمتیں کم رکھںے کے لئے ٹیکنالوجی کو تبدیل کرنا ہوگا جو اس وقت ممکن نہیں ہے۔
گیس کی قیمتوں میں اضافے سے پبلک ٹرانسپورٹ کرایوں میں 40 سے 50 فیصد اضافہ ہوجائے گا اور اس سے سب سے زیادہ غریب آدمی ہی متاثر ہوگا۔ موجودہ حالات کو مد نظر رکھتے ہوئے حکومت گیس کی قیمت میں اضافے کو فی الفور واپس لے۔