لاہور: (دنیا نیوز) ایل پی جی کی قیمتوں میں اضافے کے خلاف ایل پی جی ڈسٹری بیوٹرز اور رکشہ ڈرائیورز نے احتجاج کیا۔
لاہور پریس کلب کے سامنے ہونے والے احتجاج میں رکشہ ڈرائیورز اور ایل پی جی ڈسٹری بیوٹرز نے شرکت کی۔ ان کا کہنا تھا کہ گزشتہ چند روز میں ایل پی جی کی قیمت میں 50 روپے فی کلو تک اضافہ ہوا ہے اور ذمے دار اداروں کی جانب سے کوئی کارروائی نہیں کی جا رہی، جس سے ان کے لیے کاروبار کرنا مشکل ہو چکا ہے۔ مظاہرین کی جانب سے اعلان کیا گیا کہ اگر فوری قیمتوں میں کمی نہ کی گئی تو احتجاج کرتے ہوئے شہر کے داخلی اور خارجی راستے بند کر دیں گے۔