ٹیکس ادا نہ کرنیوالے دولت مند افراد کیخلاف کریک ڈاؤن کا آغاز

Last Updated On 03 October,2018 04:56 pm

کراچی: (دنیا نیوز) ایف بی آر نے ٹیکس نہ دینے والی بڑی مچھلیوں پر ہاتھ ڈالنے کا فیصلہ کرلیا، ٹیکس ریٹرن داخل نہ کرانے والے 169 دولت مند افراد کے خلاف کارروائی شروع کردی گئی۔

ایف بی آر حکام کے مطابق وزیر خزانہ اسد عمر کی ہدایات پر ٹیکس ادا نہ کرنے والوں کے خلاف سخت کارروائیوں کا آغاز کردیا گیا ہے۔ اس مہم کا مقصد ٹیکس قوانین کے موثر اطلاق اور ٹیکس نیٹ میں اضافہ یقینی بنانا ہے۔ بڑی جائیدادیں اور 3000 سی سی لگژری گاڑیوں کے خریداروں کے خلاف کریک ڈاؤن کا آغاز کردیا گیا ہے۔ اس کے علاوہ پرتعیش رہائش گاہوں اور بھاری کرایہ ادا کرنے والے نان فائلرز کے خلاف بھی کارروائی عمل میں لائی جائے گی۔

Advertisement