برلن: (دنیا نیوز) جرمانہ فوکس ویگن کی 2018 کی سالانہ آمدن پر منفی اثرات مرتب کرے گا۔
جرمنی کے بڑے کار ساز ادارے فوکس ویگن کی ذیلی کمپنی آڈی پر جرمن استغاثہ نے ڈیزل انجنوں کے حوالے سے قانونی شرائط پوری نہ کرنے پر 80 کروڑ یورو کا جرمانہ عائد کیا ہے۔ یہ رقم 92 کروڑ 70 لاکھ امریکی ڈالر کے برابر بنتی ہے۔ کار ساز ادارے آڈی نے جرمانہ قبول کر لیا ہے، یہ جرمانہ فوکس ویگن کی 2018 کی سالانہ آمدن پر منفی اثرات مرتب کرے گا۔