21 سان فرانسسکو: (روزنامہ دنیا) بلین ڈالر دولت کا نصف حصہ چیرٹی مقاصد کے لیے وقف کر دیا تھا۔ مائیکروسوفٹ کی تیز رفتار ترقی ان کی مدد کے بغیر ممکن نہیں تھی، بل گیٹس
مائیکروسافٹ کے شریک بانی پال ایلن 65 سال کی عمر میں چل بسے ، بل گیٹس کا کہنا ہے کہ اپنے سب سے پرانے اور عزیز دوست کے اس جہان سے چلے جانے پر حد درجہ دل گرفتہ ہوں، کمپیوٹرکی دنیا میں ہونے والی تیز رفتار ترقی ان کی مدد کے بغیر کسی صورت ممکن نہیں تھی۔
پال ایلن کو کینسر لاحق تھا۔ انہوں نے 1983 میں اس وقت مائیکرو سافٹ سے علیحدگی اختیار کر لی تھی جب مائیکرو سافٹ کو کارپوریشن میں تبدیل کرنے کے معاملے پر اُن سے اختلافات پیدا ہوئے بعد ازاں انہوں نے برین ریسرچر اور ریئل اسٹیٹ ایجنٹ کا کام شروع کر دیا اور مائیکرو سافٹ میں اپنے ملکیتی حصص سے حاصل آمدنی سے پرسکون زندگی گزارتے رہے۔ ان کے خاندانی ذرائع کے مطابق پال کو‘‘ نان ہوجگن لیمفونا’’نامی خون کا کینسر تھا جس کا انہوں نے 2009 میں علاج بھی کرایا تھا تاہم وہ بیماری رواں سال اُن میں لوٹ آئی۔
بتایا جاتا ہے کہ مائیکرو سافٹ کو مائیکرو سافٹ کا نام بھی پال ایلن ہی نے دیا تھا اور وہ کمپیوٹر پروگرامز ‘‘ایم ایس ڈوس’’ اور‘‘ ورڈ’’کے خالق بھی مانے جاتے ہیں۔وہ مائیکرو سافٹ سے علیحدگی کے بعد 2000 تک اس کے بورڈ آف ڈائریکٹرزکے رکن رہے تھے ۔گزشتہ ماہ فوربز نے اپنی امیر ترین امریکی افراد کی فہرست میں ان کے اثاثوں کی کل مالیت 21.7 بلین ڈالر ظاہر کی تھی اور ان کا فہرست میں 44 واں نمبر تھا۔