انٹربینک، اوپن مارکیٹ میں ڈالر سستا

Last Updated On 31 January,2019 11:15 pm

کراچی: (دنیا نیوز) انٹر بینک میں ڈالر کی قیمت میں 35 پیسے کمی واقع ہو۔ انٹر بینک میں ڈالر 138 روپے 23 پیسے پر بند ہوا۔ چار روز کے دوران انٹر بینک میں ڈالر 65 پیسے کم ہوا۔ ڈالر سستا ہونے سے بیرونی قرضوں میں 60 ارب روپے کمی ہوگئی جبکہ اوپن مارکیٹ میں ڈالر 30 پیسے سستا ہوا۔ اوپن مارکیٹ میں ڈالر 138 روپے 30 پسے پر فروخت ہوا۔

معاشی تجزیہ کاروں کے مطابق سعودی عرب پاکستان کو 3 ارب ڈالر کی امداد دے چکا ہے اور ادھار تیل بھی دینا شروع کر دیا ہے، اس کے علاوہ سعودی عرب پاکستان میں 14 ارب ڈالر کی سرمایا کاری بھی کر رہا ہے، دوست ملک کے اقدامات کے باعث روپے کو سہارا مل رہا ہے۔ 

Advertisement