کراچی: (دنیا نیوز) عالمی عدالت "انٹرنیشنل سینٹر فار سیٹلمنٹ آف انوسٹمنٹ ڈسپیوٹ" نے پاکستان کے خلاف ترکی کے جہاز" کارکے" کے حق میں دیا گیا فیصلہ معطل کر دیا۔
پاکستان کیلئے بڑی کامیابی، عالمی عدالت نے ترکی کے جہاز" کارکے" کے حق میں دیا فیصلہ معطل کر دیا۔ پاکستان تحریک انصاف کی حکومت نے عدالتی کارروائی دوبارہ شروع کرنے کی درخواست دی تھی۔
ذرائع کے مطابق پاکستان نے کارکے کمپنی کی جانب سے کی گئی کرپشن کے بارے میں نئی دستاویز اور ثبوت فراہم کیے ہیں، نئے ثبوتوں کی بنیاد پر انٹرنیشنل سینٹر فار سیٹلمنٹ آف انوسٹمنٹ ڈسپیوٹ نے پہلے دیا گیا فیصلہ معطل کیا۔