انقرہ: (دنیا نیوز) وزیراعظم عمران خان نے ترک صدر طیب اردوان سے ملاقات کی جس میں دو طرفہ امور پر تبادلہ خیال کیا گیا۔ اس سے پہلے پاکستان ترکی بزنس کونسل سے خطاب میں عمران خان نے کہا کہ غیر ملکی سرمایہ کاری میں رکاوٹوں کو دور کیا جا رہا ہے۔
انقرہ کے صدارتی محل آمد پر وزیراعظم عمران خان کا پرتپاک استقبال کیا گیا۔ ترک صدر رجب طیب اردوان نے خیر مقدم کیا جس کے بعد دونوں رہنماؤں کے درمیان ون آن ون ملاقات ہوئی۔ دونوں رہنماؤں کے درمیان ملاقات میں علاقائی، بین الاقوامی امور اور دو طرفہ تعلقات پر تفصیلی تبادلہ خیال کیا گیا۔
ملاقات سے پہلے وزیراعظم عمران خان نے پاکستان ترکی بزنس کونسل سے خطاب کیا۔ انہوں نے کہا کہ ساٹھ کی دہائی میں پاکستان، ملائشیا اور جنوبی کوریا کے لیے ایک رول ماڈل تھا۔ اس کے بعد ملکی معیشت مستحکم کرنے کے لئے منافع کمانے کو برا سمجھا جانے لگا۔
عمران خان نے کہا کہ نیشنلائزیشن کی پالیسی نے بھی معیشت کو شدید نقصان پہنچایا۔ ہم سرمایہ کاری اور کاروبار میں حائل رکاوٹوں کو دور کر رہے ہیں۔