کراچی: (دنیا نیوز) وفاقی وزیر میری ٹائم علی زیدی کا کہنا ہے کہ دنیا کے بیشتر ملکوں کی طرح سنگاپور کے انویسٹرز نے بھی پاکستان کی موجود حکومت پر بھروسہ کرتے ہوئے سرمایہ کاری کا ارادہ ظاہر کیا ہے۔
ایف پی سی سی آئی کے صنعتکاروں سے ملاقات میں وفاقی وزیر برائے میری ٹائم افیئر علی زیدی کا کہنا تھا کہ ملک میں زرعی شعبہ اور سیروسیاحت سمیت مختلف سیکٹرز میں سرمایہ کاری کے بہترین مواقع موجود ہیں۔
ان کا مزید کہنا تھا کہ دنیا کی دو بڑی ٹیکنالوجی کمپنیز نے پاکستان میں سرمایہ کاری میں دلچسپی ظاہر کی ہے۔
علی زیدی کے مطابق ملکی معیشت درست سمت کی جانب گامزن ہے اور حکومت کاروبار کو آسان کرنے کے لیے بہترین حکمت عملی مرتب کر رہی ہے۔