لاہور:(دنیا نیوز) محکمہ صحت پنجاب نے پرائیوٹ لیبز کیلئے ڈینگی ٹیسٹ کے ریٹس کا نوٹیفکیشن جاری کردیا۔
نوٹیفکیشن کے مطابق محکمہ صحت پنجاب کی جانب سے جاری نوٹیفکیشن کے مطابق ڈینگی ٹیسٹ کیلئے خون کا ٹیسٹ سی بی سی 90 روپے میں ہوگا، کہ ڈینگی کے دیگر ٹیسٹ این ایس ون، آئی جی ایم، آئی جی جی ٹیسٹ 1500 روپے میں کیا جائے گا۔
نوٹیفکیشن میں مزید کہا گیا ہے کہ ڈینگی ٹیسٹ رپورٹس 24 گھنٹے میں دی جائیں گی اور پرائیوٹ لیب کیلئے ڈینگی ٹیسٹوں کی قیمت پرعمل درآمد فوری ہوگا۔