لاہور میں دو کم عمر بہن بھائی گھر میں کرنٹ لگنے سے جاں بحق

Published On 15 July,2025 10:36 pm

لاہور:(دنیا نیوز) لاہور کے علاقے ہربنس پورہ میں دو کم عمر بہن بھائی گھر میں کرنٹ لگنے سے جاں بحق ہو گئے۔

ترجمان ریسکیو کے مطابق کرنٹ لگنے سے بہن بھائی کی ہلاکت کا واقعہ ہربنس پورہ میں برف خانہ اسٹاپ پرپیش آیا۔

ریسکیو کے مطابق گھر میں کپڑوں کی پیٹی میں شارٹ سرکٹ سے کرنٹ آیا، 3 سالہ نشاء کو کرنٹ لگا، اس کی چیخ و پکار پر 15 سالہ بھائی اویس بچانے گیا تو اسے بھی کرنٹ لگ گیا۔ یوں دونوں جاں گنوابیٹھے۔

ترجمان ریسکیو نے مزید کہا کہ بچوں کی لاشوں کو ہسپتال منتقل کردیا گیا، جہاں ضروری کارروائی کے بعد ورثا کے حوالے کردی گئیں۔