پاکپتن : بارشوں سے چھتیں اور دیواریں گرنے کے واقعات، 2بچے جاں بحق، 7زخمی

Published On 15 July,2025 09:52 pm

پاکپتن:(دنیا نیوز) پنجاب میں مون سون بارشوں نے تباہی مچا دی، مختلف حادثات میں دوبچے جاں بحق، سات افراد زخمی ہو گئے۔

ریسکیو ذرائع کے مطابق پاکپتن میں چھتیں اور دیواریں گرنے کے چار واقعات رپورٹ ہوئے، حادثات میں دو بچے  چھت تلے دب کر جاں بحق ہو گئے ، جب کہ مختلف واقعات میں خواتین سمیت سات افراد شدید زخمی ہوئے۔

ذرائع نے بتایا کہ بارشوں سے پاکپتن کی غلہ منڈی پانی میں ڈوب گئی، کسانوں کی فصلیں تباہ ہونے سے کروڑوں روپے کا نقصان ہوا۔

علاوہ ازیں شہر کی سڑکیں ندی نالوں کا منظر پیش کرنے لگیں اور بجلی کا نظام درہم برہم ہوگیا جب کہ 13 فیڈرز ٹرپ کرنے سے اکثر علاقے اندھیرے میں ڈوب گئے۔