این ڈی ایم اے نے مون سون بارشوں میں ہونیوالے نقصانات کی رپورٹ جاری کر دی

Published On 15 July,2025 09:38 pm

اسلام آباد: (دنیا نیوز) نیشنل ڈیزاسٹر مینجمنٹ اتھارٹی (این ڈی ایم اے) نے مون سون بارشوں کے باعث ہونے والے نقصانات کی رپورٹ جاری کر دی۔

این ڈی ایم اے کے مطابق 26 جون سے 15 جولائی تک مون سون بارشوں کے دوران 116 افراد جاں بحق جبکہ 253 زخمی ہوئے۔

رپورٹ کے مطابق بارشوں کے دوران 57 بچے، 40 مرد اور 19 خواتین جان کی بازی ہار گئے، خیبر پختونخوا میں 37 افراد جاں بحق،55 زخمی ہوئے۔

بارشوں سے پنجاب میں 44 افراد جاں بحق، 149 زخمی ہوئے، کشمیر میں 1، سندھ 18، بلوچستان میں 16 افراد جان کی بازی ہار گئے۔

این ڈی ایم اے کی رپورٹ کے مطابق گزشتہ 24 گھنٹے کے دوران 5 افراد جاں بحق جبکہ 41 زخمی ہوئے۔