لاہور:(دنیا نیوز) محکمہ ایکسائز اینڈ ٹیکسیشن نے ملکی تاریخ کی لاہور میں پہلی مہنگی گاڑی رجسٹر کر لی۔
ذرائع کے مطابق لاہور محکمہ ایکسائزکی تاریخ میں پہلی بار گاڑی کا چالان 8507000 کا چالان نکالا گیا، مرسڈیز بینز نجی ڈیپارٹمنٹل سٹور کے نام گاڑی رجسٹر کی گئی ۔
ایکسائز ذرائع نے مزید بتایا کہ کے پچاسی لاکھ سات ہزار روپے رجسٹریشن کی مد میں جمع ہوئے جو آج تک کی محکمہ میں رجسٹریشن کی مد میں جمع ہونے والی سب سے بڑی رقم ہے۔
واضح رہے اس سے قبل 26اکتوبر2020 میں لاہور کے ہی ایک رہائشی نے ساڑھے گیارہ کروڑ روپے مالیت کی گاڑی لیمبر گینی خریدی جس کی ایکسائز اینڈ ٹیکسیشن آفس میں رجسٹریشن کے لیے محکمہ ایکسائز کو خصوصی طریقہ کار وضع کرنا پڑا اور شہری کو اس گاڑی کی رجسٹریشن فیس کی مد میں 45 لاکھ 32 ہزار روپے ادا کرنے پڑے تھے۔