سندر: ڈمپر اور کار میں تصادم، پولیس اہلکارجاں بحق، صوبائی وزیر کا بیٹا شدید زخمی

سندر: ڈمپر اور کار میں تصادم، پولیس اہلکارجاں بحق، صوبائی وزیر کا بیٹا شدید زخمی

پولیس کے مطابق حادثہ اُس وقت پیش آیا جب گاڑی ایک ڈمپر سے ٹکرا گئی، ٹکر کے نتیجے میں دونوں شدید زخمی ہو گئے، زخمیوں کو فوری طور پر قریبی ہسپتال منتقل کیا گیا تاہم عبدالستار نامی اہلکار کو ہسپتال منتقل کیا جارہا تھا کہ وہ چل بسے۔

ہسپتال ذرائع کے مطابق وزیرِ جیل خانہ جات کے بیٹے احمد کی حالت تشویشناک ہے اور اسے انتہائی نگہداشت کے یونٹ میں داخل کیا گیا ہے، پولیس نے حادثے کے بعد کارروائی کرتے ہوئے نامعلوم ڈمپر ڈرائیور کے خلاف مقدمہ درج کر لیا جبکہ حادثے کی تحقیقات جاری ہیں، مزید تفصیلات حادثے کی تفتیش مکمل ہونے کے بعد سامنے آئیں گی۔