لاہور: اکبری منڈی میں چھت گرنے سے خاتون اور بچے سمیت 3 افراد جاں بحق

Published On 17 July,2025 06:43 am

لاہور: (دنیا نیوز) اکبری منڈی میں چھت گرنے سے خاتون اور بچے سمیت 3 افراد جاں بحق ہوگئے۔

گھر کی چھت خستہ حالت کے باعث زمین بوس ہوئی، اطلاع پر پولیس کی بھاری نفری اور امدادی ٹیمیں بھی فوری طور پر موقع پر پہنچ گئیں، ملبے تلے سے لاشوں کو نکال کر ضروری کارروائی کے لئے ہسپتال منتقل کردیا گیا۔

ریسکیو ذرائع کے مطابق جاں بحق خاتون، بچے کی شناخت ثمینہ اور رجب علی کے نام سے ہوئی ہے جبکہ نوجوان کی شناخت رضا حسن کے نام سے ہوئی ہے، پولیس نے حادثہ کی کارروائی شروع کردی۔