بجلی کی قیمت میں 1 روپے 23 پیسے فی یونٹ اضافے کا خدشہ

Last Updated On 18 March,2019 11:31 am

کراچی: (دنیا نیوز) بجلی کی قیمت میں 1 روپے 23 پیسے فی یونٹ اضافے کا خدشہ ہے، پاور کمپنیوں نے فیول ایڈجسمنٹ کے لئے نیپرا میں درخواست جمع کرا دی۔

عوام کے لئے بری خبر، بجلی مزید مہنگی ہونے کا خدشہ پیدا ہو گیا۔ پاور کمپنیوں نے نیپرا میں درخواست دائر کرا دی۔ پاور کمپنوں نے موقف اختیار کیا ہے کہ فروری میں فیول کی لاگت 5 روپے 20 پیسے رہی جبکہ وصول 3 روپے 97 پیسے کیے گئے اس لئے فیول ایڈجسمنٹ کی مد میں بجلی کی قیمت 1 روپے 23 پیسے بڑھائی جائے، نیپرا نے فیول ایڈجسٹمنٹ سے متعلق پاور کمپنیوں کی درخواست کی شنوائی 20 مارچ کو رکھی ہے۔

تجزیہ کاروں کے مطابق شمالی علاقہ جات میں برف باری سے دریاوں میں پانی کے بہاوں میں کمی واقع ہوئی ہے جس کے باعث پانی سے بجلی کی پیداوار بھی گھٹ گئی، ضرورت کو پورا کرنے کی خاطر پاور کمپنوں نے فرنس آئل اور ایل این جی سے بجلی کی زیادہ پیداوار کی جبکہ ایل این جی کی قیمت میں بھی اضافہ ہوا ہے۔